کراچی فیسٹیول سے شہریوں کا خوف ختم ہوگا نورجہاں بلگرامی
ناپا میں تھیٹر ڈرامہ’’میں ہوں کراچی‘‘ اور آرٹس کونسل میں مشاعرے کا اہتمام
ISLAMABAD:
آرٹس کونسل ، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس اور کینٹ اسٹیشن کے اشتراک سے3 روزہ پرسکون کراچی فیسٹیول میں دوسرے روز عوام نے گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں زین احمدکی ڈائریکشن میں تھیٹر ڈرامہ ''میں ہوں کراچی'' جبکہ آرٹس کونسل میں خصوصی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوان شعرانے کلام پیش کیا اس کے علاوہ پینٹنگ شو اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔
اس موقع پر پرسکون کراچی فیسٹیول کی روح رواں نورجہاں بلگرامی کاکہنا تھا کہ ہم نے عوام کے لیے جس طرح سوچاتھا یہ فیسٹیول اسی طرح سجا ہے یہ فیسٹیول کراچی کے موجودہ حالات اور افراتفری کے باعث شہر میں بے سکونی کی چھائی فضا کو بہتر اور پرسکون بنانے اور لوگوں کوخوف سے باہر نکالنے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے،فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا۔