بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو پاکستان سے الگ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ

بھارت مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار وادی کو پاکستان سے الگ کر دے گا

بھارت مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار وادی کو پاکستان سے الگ کر دے گا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی سرحد پر دیوار برلن سے بڑی سیکیورٹی دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کر کے مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضے کی سازش شروع کر دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار وادی کو پاکستان سے الگ کر دے گی۔ مغربی کنارے اور برلن دیوار سے بڑی اس دیوار کی چوڑائی 135 فٹ ہو گی جو جموں،کٹھوا اور سامبا کے 118دیہات کے درمیان سے گزرے گی۔ بارڈر سیکیورٹی فورسز کے زیراہتمام تعمیر ہونے والی اس دیوار کا فنڈ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہو گا۔ نقل و حرکت کو ناممکن بنانے کیلیے سیکیورٹی وال کے گرد خندق بھی کھودی جائے گی۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق دیوار کی تعمیر کیلیے منظوری لے لی گئی ہے جبکہ منصوبے پر عملی کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیوار برلن کی طرز پر تعمیر کی جانے والی دیوار کی اونچائی10میٹر، چوڑائی 135 فٹ جبکہ لمبائی 198کلو میٹر ہوگی۔
Load Next Story