عمران نے قومی اتحاد خطرے میں ڈال دیا فضل الرحمن

ڈرون حملے کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرنا دوغلاپن ہے، عبدالغفور حیدری

عمران خان نے صوبے کے بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔امیر جے یو آئی ف۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ عمران خان نے قومی اتحاد کوخطرے میں ڈال دیا۔چند جماعتوں کا دھرنا قومی اتحاد کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران کے خطاب پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں مشکلات کا شکارہے اور عمران خان نے صوبے کے بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔




علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن سے ترک سفیرایس بابرجی گرگن نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ادھرجے یوآئی (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری اورسیکریٹری اطلاعات مولانا مامجد خان نے کہا کہ ہنگو میں ڈرون حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرانیوالی تحریک انصاف کادوغلا پن ثابت ہو گیا۔
Load Next Story