شہباز شریف اگلے ماہ وطن واپس آجائیں گے رانا ثنا اللہ
حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، رہنما ن لیگ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف اگلے ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ6 ماہ کی قید اور بدترین سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے کے بعد آج وکلاء سے ملنے آیا ہوں، اس سخت وقت میں پاکستان بار کونسل اور وکلا نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور انصاف کے حصول میں مدد کی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، نیب اور ایف آئی اے کو خصوصی طور پر مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
رانا ثنااللہ نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ ن مہنگائی کے اوپر نمبر نہیں بنانا چاہتی، ہم احتجاج کرکے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہتے، پیپلزپارٹی اور مولانا نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی جائے، بقول چودھری شجاعت اور دیگر 6 ماہ بعد کوئی وزیراعظم بننے پر تیار بھی نہیں ہوگا۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا آپریشن آج ہونے جارہا ہے اور شہباز شریف صرف آج کے دن کے لیے وہاں رکے ہوئے ہیں، نواز شریف کا آپریشن ہوجائے اس کے بعد شہباز شریف مارچ تک وطن واپس آجائیں گے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی لیکن ہم کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حالت میں تقریر کرتے ہیں تو انہیں 4 کا 12 اور کچھ کا کچھ نظر آتا ہے۔