حج درخواستوں کی وصولی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان
درخواستوں کی وصولی 25 فروری سے بغیر کسی تعطیل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی
وزارت مذہبی امور نے حج 2020 ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جن کی وصولی 25 فروری سے بغیر کسی تعطل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔
سرکلر کے مطابق حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول اور جمع کروائے جا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے۔ 25 فروری بروز منگل سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا اور درخواستوں کی وصولی بغیر کسی تعطل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے 24 فروری تا 3 مارچ تک حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا گیا تھا، کابینہ سے ایک اہم نکتہ کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التوا کیا گیا تھا جس میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔