سلمان کرینہ سمیت بھارتی اسٹارزجلد پاکستان کا دورہ کرینگے
شبانہ اعظمی،اکشے کمار اور دیگراپنے پاکستانی پرستاروں سے ملاقات کریں گے۔
ISLAMABAD:
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش اور ان کی کامیابی کے بعد بالی وڈ کے فلمی ستارے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اداکار سلمان خان، کرینہ کپور، سیف علی خان، شبانہ اعظمی،نصیر الدین شاہ،اکشے کمارکی آیندہ چند دنوں میں پاکستان آمد متوقع ہے، سلمان خان کی فلم ''ایک تھا ٹائیگر ''کی نمائش کے سلسلے میں پاکستان میں جو تحفظات ہیں سلمان خان ان سلسلے میں پاکستانی عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں جب کہ متعدد بولی وڈ پروڈیوسر پاکستان اور بھارت کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے خواہش مند ہیں۔
پاکستان کے پروڈیوسر ڈائریکٹر اور فنکاروں کی بھی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فلم سازی موجودہ وقت کی ضرورت ہے پاکستان کی فلم انڈسٹری جو کہ ان دنوں شدید مشکلات سے دوچار ہے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فلم سازی سے پاکستان کی فلم اندسٹری کو اس سے فائدہ پہنچے گا، ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے میں فلم اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔