عمران خان ہمسائے ممالک سے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں پرویزرشید

کیا عمران خان کو نہیں معلوم کہ ڈرون حملہ کس نے کیا،میاں صاحب تب سے لیڈرہیں جب عمران خان گیند کے پیچھے بھاگتے تھے

حکومت نیٹو ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتی، پاکستان کے راستے نیٹو سامان میں اسلحہ نہیں جاتا۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے تعلقات ہمسائے ممالک کے ساتھ خراب کرنے کی طرف گامزن ہیں، پاکستان کے راستے افغانستان صرف کھانے پینے کی اشیا جاتی ہیں۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، طالبان سے مذاکرات کا عمل کھٹائی میں پڑچکا ہے، خواہش ہے کہ مذاکراتی عمل کا آغاز جلد شروع ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہنگو میں ڈرون حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی، کیا عمران خان کو نہیں معلوم کہ ڈرون حملہ کس نے کیا، حکومت نیٹو ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتی، پاکستان کے راستے نیٹو سامان میں اسلحہ نہیں جاتا۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو نیٹو سپلائی نہیں جاتی تو دھرنا کیسا، میاں صاحب تب سے لیڈرہیں جب عمران خان گیند کے پیچھے بھاگتے تھے۔
Load Next Story