ایف بی آر اور تاجروں پر مشتمل ٹیکس سروے ٹیمیں متنازع ہو گئیں
ٹیموں میں شامل 80 فیصد سے زائد تاجر کسی بھی مارکیٹ کی نمائندگی نہیں کرتے
ایف بی آر اور تاجروں پر مشتمل ٹیکس سروے ٹیمیں متنازع ہو گئیں۔
تاجروں کی نمائندگی کے طور پر شامل کیے جانیوالے 80 فیصد سے زائد افراد کسی بھی مارکیٹ کی نمائندگی نہیں کرتے، ملک بھر سے 3ہزار سے زائد ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن میں بیشتر خود بھی ٹیکس دہندہ نہیں ہیں۔
غیرنمائندہ افراد کے ہمراہ آنے والی ٹیکس ٹیموں کو مارکیٹوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ تاجروں کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ ٹیکس عملے سے مکمل تعاون اور انھیں مارکیٹوں میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
یہ اعلان آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آرام باغ میں جنید کلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عتیق میر نے کہا کہ آل کراچی تاجر اتحاد نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے تعاون کیلئے کراچی کی مارکیٹوں سے حقیقی نمائیندوں کے نام طلب کرلیے ہیں جو کہ اپنی اپنی مارکیٹوں سے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات جمع کرینگے اور چھوٹے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کی کوشش کرینگے۔