43 ویں ٹوکیو موٹر شو میں ہونڈاکے نئے ماڈلز متعارف

آنیوالے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے ماڈل متعارف کروائے ہیں،صدر ہونڈا کمپنی

مذکورہ موٹر شو ہنڈا کمپنی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل صدر ہونڈا۔ فوٹو: فائل

43 ویں ٹوکیو موٹر شو میں عالمی اور مقامی جاپانی میڈیا کی موجودگی میں آٹو موبائل اور موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز ''سورج'' کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں مختلف ممالک کی 177 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔

مذکورہ موٹر شو میں پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نئے آنیوالے ماڈلز کو سراہا۔ ہونڈا کے صدر MrTakanobu Ito نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ موٹر شو ہنڈا کمپنی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنڈا کے نزدیک روایتی یا ماضی کے ماڈلز مثال نہیں بلکہ جدت پسند ہیں اور یہ ہنر ہنڈا کمپنی کو ورثے میں ملا ہے۔




انہوں نے کہا کہ آنیوالے ماحولیاتی چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے سپورٹس ماڈل متعارف کروائے ہیں۔ آنیوالے جدید ماڈلز کی سپورٹس کار NSX کو نئی نسل کی ضرویات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ نوجوان ہونڈا انجینئرز نے محنت، لگن اور نئے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے ماڈلز تیار کئے ہیں۔ اس موقع پر دیگر کئی ماڈلز بھی متعارف کروائے گئے ۔
Load Next Story