سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان سپرد خاک

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی اور سٹی ناظم نعمت اللہ خان کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادارہ نورِ حق کے سامنے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی امامت میں نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔




جنازے میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس کے قبرستان میں کی گئی۔ نعمت اللہ خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزرا سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری، پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب جہانگیر، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بہت بڑا خلا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی کراچی کے لیے کوشش دکھائی دیتی تھی، ہم نعمت اللہ صاحب کی سوچ آگے بڑھاتے رہیں گے۔
Load Next Story