بھارتی عدلیہ کا ایک دن میں 35 لاکھ مقدمات نمٹانے کا ریکارڈ
سپریم کورٹ اور 24 ہائی کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت قائم کی گئی
بھارتی سپریم کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں نے 35لاکھ کیسز ایک دن میں نمٹاکر ریکارڈ بنادیا۔
اتوار کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں نے زیر التوا35لاکھ سے زائد کیسز کا ایک ہی دن میں فیصلہ سنا ڈالا۔نیشنل لیگل سروس اتھارٹی اور سپریم کورٹ لیگل سروس کمیٹی کے زیرانتظام سپریم کورٹ اور 24 ہائی کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت قائم کی گئی۔
ججز پورا دن بیٹھے اور حادثاتی کلیم، فیملی مقدمات ، جعلی چیک اور ٹریفک فائن جیسے زیر التوا 39 لاکھ مقدمات میں سے 35لاکھ سے زائد کا فیصلہ کردیا۔