چیمپئنز لیگ منیجر کی اچانک تبدیلی سے سیالکوٹ اسٹالینز کی تیاریوں کو شدیددھچکا
نعیم اختر کی جگہ نوشاد کا تقرر ناانصافی ہے،ذوالفقار ملک
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منیجر کی اچانک تبدیلی سے سیالکوٹ اسٹالینز کی چیمپئنز لیگ کیلیے تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔
پی سی بی نے جنوبی افریقہ میں آئندہ ماہ شیڈول ایونٹ کیلیے سیالکوٹ ریجن کے منیجر نعیم اختر کی جگہ کرنل (ریٹائرڈ) نوشاد علی کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اس فیصلے سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئیں اور صورتحال بدستور غیرواضح ہے ہمیں ابھی تک اتنے بڑے ایونٹ کیلیے تیاریوں کی پلاننگ تک نہیں کرپائے ہیں۔
نعیم اختر کی جگہ نوشاد کا تقرر ناانصافی ہے کیونکہ نوشاد پہلے ہی پاکستان بورڈ میں مختلف عہدوں پر فائز اور قومی و اے ٹیموں کیساتھ غیرملکی ٹورز کرچکے ہیں، کھلاڑی نعیم اختر کے کافی قریب ہیں اس لیے ہم نے ان کو نائب منیجر بنانے کی درخواست کی مگر بورڈ نے اسے بھی مسترد کردیا۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنا منیجر بھیجنے کا مقصد اس ٹور میں کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہے۔