سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

فی تولہ سونا 94450 روپے جب کہ دس گرام سونا کم ہوکر 80976 روپے کا ہوگیا

عالمی بازار میں فی اونس سونا 3 ڈالر کم ہوکر 1645 ڈالر کا ہوگیا۔ فوٹو : فائل

عالمی بازار میں سونا فی اونس 3 ڈالر سستا ہوا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 233 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1645 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 233 روپے کی کمی ہوگئی۔


قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 94 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 80 ہزار 976 روپے ہوگئی۔

 
Load Next Story