رنویر سنگھ بنے حاتم طائی دپیکا کے ساتھ ڈنرپر لاکھوں روپے خرچ کرڈالے

رنویر سنگھ اوردپیکا پڈوکون نے ممبئی کے فائیواسٹال ہوٹل میں ڈنر کیا جس پر لاکھوں روپے خرچ آئے

رنویر نے ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مختلف اقسام کے کھانوں اور مشروبات کا کا آرڈردیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے ابھرتے ستارے رنویر سنگھ نے دپیکا پڈکون کے ساتھ ڈنر پر لاکھوں روپے خرچ کرڈالے۔


بھارتی میڈیا کےمطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم"رام لیلا" میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا کر باکس آفس پر دھوم مچانے والے رنویر اور دپیکا نے ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مختلف اقسام کے کھانوں اور مشروبات کا آرڈر دیا جس کا بل 2 لاکھ روپے سے زائد بنا۔

رپورٹس کے مطابق "رام لیلا" کی کامیابی کی خوشی میں عشائیہ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے دیا گیا لیکن کامیابی کو اپنے لئے خاص قرار دیتے ہوئے رنویرسنگھ بضد ہوگئے کہ بل کی ادائیگی وہ خود کریں گے۔
Load Next Story