پاک فوج اور پاک فضائیہ میں ڈرون طیاروں کے بیڑے شامل
براق اور شہپر کی پاک فضائیہ اور پاک فوج میں شمولیت سے مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، آرمی چیف
پاک فوج اور پاک بحریہ میں براق اور شہپر نامی ڈرون طیاروں کے دو بیڑے شامل کرلئے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق براق اور شہپر بیڑوں کی شمولیت کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی کے علاوہ مسلح افواج کے سینیئر افسران، سائنسدان اور انجینئرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ نیشنل انجنئیرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن کے ماہرین کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، براق اور شہپر کی پاک فضائیہ اور پاک فوج میں شمولیت ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ براق اور شہپر ڈرون طیاروں کے پہلے بیڑے ہیں جو پاک فوج اور پاک فضائیہ میں شامل کئے گئے ہیں، ڈرون طیاروں کی شمولیت سے جہاں مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا وہیں مستقبل میں ان طیاروں کو دیگر سماجی و معاشی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔