ڈالر کے پجاری ہر اس شخص کو طالبان کا حامی کہتے ہیں جو امن کی بات کرتا ہو عمران خان
ڈالروں کے محتاج ہراس شخص کو امریکا کا مخالف اور طالبان کا حامی کہتے ہیں جو آزاد ملک کی بات کرتا ہو، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالر کے پجاری ہر اس شخص کو طالبان کا حامی کہتے ہیں جو امن چاہتا ہے اور اس خودکش جنگ کے خاتمے کی بات کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ جو خود ڈالروں کے محتاج ہیں وہ ہر اس شخص کو امریکا کا مخالف اور طالبان کا حامی کہتے ہیں جو ملک کے وقار، عزت نفس اور آزاد پاکستان کی بات کرتا ہو لیکن اصل میں یہ لوگ غلامی کے عادی ہوچکے ہیں اور ڈالروں کے اتنے پجاری ہیں کہ خود کو اس غلامی سے آزاد کرانا ہی نہیں چاہتے۔