حکومت سندھ کا بلدیاتی نظام کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

یونین کمیٹی اور یونین کونسلز کیلئے امیدوار پینل بناکر الیکشن لڑسکیں گے اور یہ قانون آزاد امیدواروں پر بھی لاگو ہوگا

انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار کو کامیابی کے 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی نظام کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یونین کمیٹی اور یونین کونسلز کے امیدوار پینل تشکیل دے کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی نظام میں مجوزہ ترامیم کے تحت یونین کمیٹی اور یونین کونسلز کے لیے امیدوار پینل بنا کر الیکشن لڑ سکیں گے جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی انتخابات لڑنے کے لئے پینل بنا کر حصہ لینا لازمی ہے کیونکہ انتخابی نشان کسی انفرادی شخص کے بجائے پینل کو الاٹ کیا جائے گا، مجوزہ ترامیم کے تحت انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار کو کامیابی کے 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی جبکہ نظام میں ترامیم کی منظوری کے لئے گورنر سندھ آرڈیننس جاری کرسکتے ہیں یا صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت اس سے قبل بھی بلدیاتی نظام کے قوانین میں ترامیم کرچکی ہے۔
Load Next Story