ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 116 فیصد کمی

گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 13 اشیاء میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات

گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 اشیاء میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات (فوٹو: فائل)

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ 60 فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 16 فیصد کمی ہوئی ہے۔


اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 12.95 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 16.72 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 16.45 فیصد جب کہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 14.43 فیصد رہی۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جن 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ایل پی جی، گوشت، چاول، پیاز، ہاتھ دھونے والا صابن، دال مونگ اور تازہ دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران جن 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں لہسن ، دال ماش اور دال مسور، انڈے، ٹماٹر، آلو، چینی، اور آٹے سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جب کہ 29 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Load Next Story