خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن کھانا دیر سے دینے پر شوہر نے بیوی کو مار دیا
واقعہ تلہار کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی، ملزم کا اقدام خودکشی، حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل
لاہور:
خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر تلہار میں شوہر نے تشدد کرکے اپنی بیوی اور 7 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔
شوہر نے بھی زہریلی دواپی لی۔ تعلقہ اسپتال تلہار میں لیڈی ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ماتلی روانہ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر تلہار کے نواحی گاؤں دولت خان لغاری میں کھانا دیر سے دینے پر شوہر رام چند کولہی نے اپنی 26 سالہ بیوی اور 7 بچوں کی ماں شریمتی جیونی کو قتل کردیا اور بعدازاں زہریلی دواپی لی۔
خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال تلہار لائی گئی لیکن وہاں پر کوئی بھی لیڈی ڈاکٹر مقرر نہ ہونے کی وجہ سے لاش تعلقہ اسپتال ماتلی روانہ کردی گئی۔ ملزم کو بے ہوشی کی حالت میں تعلقہ اسپتال تلہار لایا گیا تاہم حالت غیر تسلی بخش نہ ہونے پر حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔