ثقافتی وتاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائےگورنر

صدر اورفریئرہال کو اصلی حالت میں لا نے کیلیے کام تیز کیا جائے،اجلاس سے خطاب

تجاوزات کے خاتمے اور بسوں کے روٹس کی تبدیلی کی تشہیر کی جائے ۔ فوٹو: فائل

صوبے میں قائم ثقافتی اور تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل حالت میں لانے کے لیے وسائل کو بروئے کار لاکر ان عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے۔

صدر اور فریئر ہال شہر کے قدیم تاریخی مقامات ہیں ان کو اصل حالت میں لا نے کے لیے کام کی رفتار تیز کی جائے تجاوزات کے خاتمے اور بسوں کے روٹس کی تبدیلی کی تشہیر کی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاؤس میں صدر اور فریئر ہال کی بحالی و تزئین نو کے حوالے سے منعقدہ اجلا س میں کہی،کمشنر کراچی نے بریفنگ میں بتایا کہ صدر کو اصل حالت میں لانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے۔




تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس میں شامل کیا جارہا ہے آج شام ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے بینر لگا دیے جائیں گے اور ایمپریس مارکیٹ، جہانگیر پارک کا ماسٹر پلان تیار ہے، صدر میں آرٹ ، کلچر ، فوڈ سینٹرز اور شاپنگ سینٹرز ماضی کی جگہوں پر ہی قائم کیے جائیں گے تاکہ یہ جگہیں ماضی کی مکمل عکاسی ظاہر کرسکیں ۔
Load Next Story