پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کوکٹہرے میں لائے انتھونی
اب کوئی ممبئی حملوں جیسی کارروائی کی جرات نہیں کرسکتا، بھارتی وزیردفاع
بھارت کے وزیردفاع اے کے انتھونی نے پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث عناصرکو جلدازجلد انصاف کے کٹہرے میں لائے اور انھیں سخت سے سخت سزائیں دے۔
بھارت اس وقت تک مطمئن نہیں ہو گاجب تک ممبئی حملوں کے ذمے داروں کو قرارواقعی سزانہیں دیتا۔ ہماری ساحلی سیکیورٹی بہت مضبوط ہوگئی ہے۔ اب کوئی ایسی جرات نہیں کرسکتا۔ وہ پیرکو ایوارڈزکی تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ2008میں جب ممبئی میں دہشت گردوں نے ساحلی علاقوں سے داخل ہوکر حملہ کیاتو اس وقت بحریہ کی سیکیورٹی انتہائی کمزورتھی، آلات ومواد انتہائی کمزوراور فرسودہ تھے لیکن اب اسے مکمل مضبوط ومتحرک کردیا گیا۔
سمندری سلامتی سے متعلق دیگرفریقوں کے ساتھ بھی تعاون کوبہتر کردیا گیاہے۔ پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوںمیں مبینہ ملوث عناصرکے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سوال پربھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراداور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ایسے مجرموں کو جتنی سزادی جائے، کم ہوگی۔