ڈرون حملوں پر سرتاج عزیزوالی بات نثار نے بھی کی تھیشیخ رشید
کورکمانڈرزکانفرنس میں آرمی چیف کوملکی حالات کے تناظرمیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا
KARACHI:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو اس بات پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تنقیدکا نشانہ بنایا وہی بات چوہدری نثار نے خود قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروں سے ملاقات کے دوران کہی تھی۔
کورکمانڈرز کی حالیہ کانفرنس میں آرمی چیف کو ملکی حالات کے تناظرمیں انکوسخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے انٹرویو میں شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار بڑے سیانے ہیں کھلے عام سرتاج عزیز کی طرح بات نہیں کی تھی۔
چوہدری نثار نے بھی یہی بتایا تھا کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ طالبان سے مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ نہیں کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ اس پرمیں نے چوہدری نثارسے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے وہاں چل کروہ یہ بات کہیں مگرانھوں نے ایسی بات وہاں نہیں کی، سرتاج عزیز یہ بات قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں کہہ کر پھنس گئے اورانھیں چوہدری نثارسے بھی باتیں سننا پڑیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ کورکمانڈرز کی حالیہ کانفرنس میں انتہائی سخت سوالات کی وجہ سے جو وقت مقرر تھا اس میں بھی کمی کردی گئی تھی۔