لاہور میں لوئر مال روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک
قتول ڈاکو ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کی 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے، سی آئی اے پولیس
لوئر مال روڈ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس لوئر مال بند روڈ کے قریب واقع ایک گھر میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت کاشف بٹ اور علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے مطابق کاشف بٹ اور اس کے ساتھی پیشہ ور ڈاکو تھے جو چوری، ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کی ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے سر کی قیمت 7 لاکھ روپے مقرر تھی۔