پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی نوٹی فکیشن جاری
ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 150.04 روپے سستا ہوگیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی واضح کمی کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 71 پیسے فی کلو کی واضح کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فروری میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت ایک ہزار 680 روپے تھی جو اب 150 روپے کی کمی کے بعد ایک ہزار 530 روپے کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد فی لیٹر 116 روپے 60 پیسے سے کم ہوکر 111 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 127 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر 122 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 92 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7 روپے کم کرکے 84 روپے 51 پیسے سے کم کرکے 77 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔