پشاور میں مظاہرے کےدوران تحریک انصاف کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑےفائرنگ سے بھگدڑ

واقعے کی ایف آئی آر پشتہ خرہ پولیس اسٹیشن میں لال محمد نامی تحریک انصاف کے کارکن کے خلاف درج کی گئی ہے۔

پشتہ خرہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن کو حراست میں لے لیا ہے، فوٹو: فائل

حیات آباد ٹول پلازہ میں نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دیئے جارہے دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے کارکن آپس میں ہی جھگڑ پڑے اور فائرنگ کردی۔


پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹول پلازہ کے قریب نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے تحریک انصاف کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے تاہم صورت حال اس وقت بگڑ گئی جب کارکن کسی بات پر آپس میں ہی جھگڑ پڑے، اس موقع پر ایک شخص نے فائربنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں بھگڈر مچ گئی،واقعے کی ایف آئی آر پشتہ خرہ پولیس اسٹیشن میں لال محمد نامی تحریک انصاف کے کارکن کے خلاف درج کی گئی جس کے کچھ ہی دیر بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کے مختلف علاقوں میں نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے احتجاج کیا جارہا ہے جس میں جماعت اسلامی ، عوامی جمہوری اتحاد اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہیں۔
Load Next Story