ڈالر عرش پر روپیہ فرش پر مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافے کا امکان
ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بحران پیدا ہو گیا
اوپن مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر 110 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کے باعث روپے کی قدر مزید گر چکی ہے جب کہ ڈالر کی قدر میں 80 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 110 روپے ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ڈالر خرید رہے ہیں، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اگر یہی صورتحال رہی توآئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور کئی ایکس چینج کمپنیوں نے ڈالر کی فروخت بند کردی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے اسٹیٹ بینک انہیں ڈالر فراہم نہیں کررہا جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔