93 فی صد لوگ درست طریقے سے ہاتھ نہیں دھوتے تحقیق

ماہرین کے مطابق ہاتھ دھونے پر اوسطاً 6 سیکنڈ صرف کیے جاتے ہیں جو جراثیموں سے بچاؤ کے لیے ناکافی ہے

ہاتھ دھونے میں لاپروائی سے کئی خطرناک امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ فوٹو، فائل

تحقیق کے مطابق 93 فی صد لوگ کھانسنے یا چھینکنے کے بعد ہاتھ درست طریقے سے نہیں دھوتے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔

امریکا میں 38سو افراد پر ہونے والی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عام طور لوگ اوسطاً ہاتھ دھونے میں صرف چھ سیکنڈ صرف کرتے ہیں، یہ دورانیہ ہاتھوں کی صفائی کے لیے ناکافی ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ جراثیم سے چھٹکارے کے لیے ہاتھوں پر کم از کم 20 سے 30 سیکنڈ تک صابن لگانا چاہیے اور ہتھیلی، انگلیوں، ہاتھوں کی پشت اور انگلیوں کی درمیانی حصوں کو اچھی طرح دھونا چاہیے۔ اس طریقے سے ہاتھ دھوکر کئی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں دہشت کی علامت بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر میں بھی ہاتھوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کو بنیادی اہمیت دی جارہی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بے خوابی، غیر صحت بخش غذا اور اینٹٰی بائیوٹک کا زیادہ استعمال جیسے عوامل بھی جراثیموں کے مقابلے میں جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
Load Next Story