سجل علی کا یہ دیدہ زیب دوپٹہ اور خوبصورت بالیاں کس کی تھیں

سجل علی نے اپنے باوقار لباس، خوبصورت بالیوں اور دیدہ زیب دوپٹے سے متعلق حیران کن انکشاف کیا

سجل علی نے اپنے لباس، بالیوں اور دوپٹے سے متعلق حیران کن انکشاف کیا، فوٹو : فائل

اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی میں معروف اداکارہ سجل علی خوبصورت غرارہ زیب تن کیے ہوئے تھیں انہوں نے نہایت دیدہ زیب دوپٹہ اور کانوں میں دلکش بالیاں پہنی ہوئی تھیں لیکن آپ کو جان کر نہایت حیرت ہوگی کہ انہوں نے یہ سب 'ادھار' لیا ہوا تھا۔

معروف اداکارہ سجل علی اپنی دوست اور اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی میں نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں، انہوں نے سیاہ رنگ کا غرارہ پہنا ہوا تھا اور سب سے خاص بات ان کا سرخ اور سبز رنگ کا دیدہ زیب دوپٹہ تھا جس کی سب ہی مہمانوں نے بے حد تعریف کی۔

مہمانوں کی جانب سے پذیرائی ملنے پر سجل علی نے انسٹاگرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ دوپٹہ منگیتر احد رضا میر کی والدہ کا تھا اور وہ دوپٹہ دینے پر اپنی ساس کی شکر گزار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ سجل علی نے مزید بتایا کہ انہوں نے بالیاں اپنی بہن صبور علی کی پہنیں اور غرارہ صرف دو گھنٹے میں تیار کرایا جب کہ میک اپ بھی خود کیا ہے۔








View this post on Instagram


When you're wearing your ammi ka dupatta, behan kay earrings, khud ka makeup, 2 ghantay mai stitch hoa wa gharara. Aap sabka Shukriya 🙏🌹 Dupatta @maamaamir Earrings @sabooraly Makeup @sajalaly Hairdo @mubsherbhatti Gharara: Christo PC @owiphotography


A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on






اداکارہ نے اپنی تصویر پر لکھا کہ' جب آپ امّی کا ڈوپٹا پہنتے ہیں، کانوں میں بہن کی بالیاں پہنتے ہیں، خود میک اپ کرتے ہیں اور دو گھنٹے میں سِلا ہوا غرارا پہنتے ہیں، آپ سب کا بے حد شکریہ'۔ سجل علی نے سعدیہ غفار کی شادی کی تقریبات کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

 

 
Load Next Story