افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا 3 شہری ہلاک
دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں تھا جسے فٹ بال میدان کے نزدیک روکا گیا تھا
HYDERABAD:
افغان صوبے خوست کے فٹبال گراؤنڈ میں بم دھماکے سے 3 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
صوبائی گورنر طالب خان منگل کے مطابق خوست کے ضلعے نادر شاہ کوٹ میں فٹ بال گراؤنڈ کے دھماکا ہوا جس میں تین اموات ہوچکی ہیں، جب کہ 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جسے فٹ بال میدان کے نزدیک روکا گیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
یہ واقعہ دوحہ میں طالبان اور امریکا کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل فریقین کی جانب سے ایک ہفتے تھے پُرتشدد کارروائیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔