ڈراموں کی کامیابی پاکستان میں ترک فلموں کی نمائش بھی ہوگی
پاکستان میں ترک ڈراموں کی وجہ سے اردو ڈبنگ کے سلسلے میں کئی ادارے قائم ہوچکے ہیں۔
چند سالوں کے دوران پاکستانی ٹیلی ویژن ناظرین میں ترکی کے ڈراموں نے زبردست شہرت حاصل کی۔
ان ڈراموں نے کم وقت میں پاکستانی ٹی وی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا اورآج ترکی میں تیار کیے جانے والے ڈرامے پاکستان میں بے حد مقبول ہیں۔ پاکستان میں ان ڈراموں کی وجہ سے اردو ڈبنگ کے سلسلے میں کئی ادارے قائم ہوچکے ہیں۔ اب پاکستان میں ترکی فلموں کی نمائش کا بھی سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، کراچی میں چند فلم تقسیم کار اداروں نے ترکی کی مشہور فلمیں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان فلموں کی اردو ڈبنگ کے لیے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں، ریڈیو ٹی وی کے بہت سے فنکاروں سے اس سلسلہ میںرابطے بھی شروع ہوچکے ہیں،جب کہ ترکی کے علاوہ ایران،عرب امارات، اسپین اور دیگر ممالک بھی پاکستان میں اپنی فلموں کی نمائش کے خواہش مند ہیں۔