یونس خان کیخلاف بغاوت مصباح الحق نے کرائی محمد یوسف
کھلاڑیوں کو کمرے میں مصباح الحق لائے تھے اور شعیب ملک نے حلف لینے کیلیے کہا تھا، سابق کپتان
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ 2009 میں کپتان یونس خان کیخلاف بغاوت مصباح الحق نے کرائی۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں محمد یوسف نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں یونس خان مصباح الحق کو ڈانٹا تھا کہ تم نے انتہائی سست بیٹنگ کیوں کی؟ جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ تم نے بھی تو اس سے پہلے والے میچ میں سست بیٹنگ کی تھی۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یونس خان کھلاڑیوں پر سختی کرتے تھے اور اصرار کرتے کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔
دورہ سری لنکا میں یونس خان کیخلاف کھلاڑیوں کے گٹھ جوڑ کے دوران قرآن پر حلف لئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو کمرے میں مصباح الحق لائے تھے اور شعیب ملک نے حلف لینے کیلیے کہا تھا۔