وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
محکمہ اطلاعات کا قلمدان مشیر برائے ضم اضلاع اجمل خان وزیر کے حوالے کردیا گیا
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزرا کے عہدوں میں رد و بدل ہوا ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور مشیر برائے ضم اضلاع اجمل خان وزیر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا۔
شوکت یوسفزئی سے وزارت اطلاعات تو لے لی گئی ہے تاہم بدستور صوبائی کابینہ کا حصہ رہیں گے، انہیں ثقافت اور محنت کے محکمے دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل خیبر پختونخوا کابینہ سے 3 وزرا کو بھی وزیر اعلیٰ کے خلاف سازش کے الزام میں نکالا جاچکا ہے۔