کھپرو میں آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں میں خوف و ہراس
10 افراد سگ گزیدگی کا شکار، بچے گھروں میں محصور ہو کر ر گئے۔
کھپرو اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، 10 افراد سگ گزیدگی کا شکار ہو گئے۔
شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بچے گھروں میں محصور ۔تفصیلات کے مطابق کھپرو اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈڈرو کے علاقے میں یار محمد ،کھپرو میں ایندر سنگھ اور عائشہ، ڈھلیار میں ممتاز اور ہتھنگو میں منظور احمد، نظر محمد، خالدہ، راشد اقبال اور فائزہ سمیت 9 بچوں اور خواتین کوکاٹ کر زخمی کردیا۔ زخمیوں ویکسینیشن کے لیے اسپتال لایا گیا۔
گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہر میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔شہریوں نے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کردیا ہے۔ پاگل کتوں کو مارنے کے لیے ٹاؤن انتظامیہ نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے۔کھپرو کے شہریوں سومیا گواریہ، عامر قائم خانی اور عبدالحفیظ لوہار سمیت دیگر نے حکام سے مطالبہ کیا کہ کھپرو میں سگ گزیدگی کے واقعات کا نوٹس لے کر فوری طور پر کتا مار مہم شروع کی جائے۔