بچوں کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
ملزم نے پہلی واردات سے اپنی ماہ کو آگاہ کیا تھا ، سی پی او راولپنڈی
پولیس نے 2 کم عمر بچوں کے قتل اور زیادتی میں ملوث 17 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بچوں کو قتل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور اس کی ماں بھی اس گھناؤنے جرم سے آگاہ تھی۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سی پی او احسن یونس نے راولپنڈی پولیس لائنز میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ذوالفقارخان نے پہلی واردات گذشتہ سال اکتوبر میں کی تھی جس میں 9 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کی گئی۔ پولیس اس معاملے کا سراغ لگانے میں میں ناکام رہی۔
ملزم نے پہلے قتل کے حوالے سے اپنی ماہ کو آگاہ کیا تھا اور دوسری واردات گذشتہ ہفتے کی جس میں 11 سال کی اریب کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم خود بھی بدفعلی کا شکار رہ چکا ہے۔ پہلے بچے کو کبوتردینے کا لالچ دیا جبکہ دوسرے بچے کو پتنگیں اور ڈوریں دینے کے بہانے ویرانے میں لے گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دونوں بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ ملزم کی ماں کو حقائق چھپانے کے جرم میں گرفتار کیا جائے گے۔ سی پی او نے تسلیم کیا کہ اگر پہلے واقعے کے بعد ملزم گرفتار ہوجاتا تو دوسرا واقعہ نہیں ہوتا۔