حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے حماد اظہر
فروری میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پغام میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کی بہتری اورافراط زرکی شرح پرقابوپانے کیلئے جو اقدامات کئے ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ فروری میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وفاقی وزیر کے ٹوئٹ کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں پیازکی قیمت میں 8.8 فی صد، ٹماٹر60.3 فیصد، آلو 12.9 فیصد، تازہ سبزیاں 11.5 فی صد، اورآٹے کی قیمتوں میں 5.3 فی صد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ غیرغذائی اشیاء میں ایل پی جی اوربجلی کی قیمت 13.5 فی صد کم ہوئی۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کے لیے قیمتوں کا حساس اشاریہ 14.6 فیصد سے گرکر12.4 فیصد ہوگیاہے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ فروری کے مہینے میں برآمدات میں 13.6 فی صد اضافہ جبکہ درآمدات میں 4 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ خوش آئند امرہے کہ پاکستان کی برآمدات میں ایک ایسے موقع پر اضافہ ہورہاہے جب خطے کے دیگرممالک میں برآمدات کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔