منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
دس گرام سونا 79004 روپے اور فی تولہ سونا کم ہوکر 92150 روپے کا ہوگیا
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کی کمی ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1596 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے گھٹ گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 92 ہزار 150 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر79 ہزار 4 روپے ہوگئی۔