غیر قانونی سائن بورڈ ایک ہفتہ کے اندر اتار دیے جائیںشرجیل میمن

پبلک مقامات اور اہم سڑکوں پر خلاف ضابطہ بڑے سائز کے سائین بورڈز بھی آویزاں ہیں ان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے

غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیربلدیات۔ فوٹو:فائل

سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہر میں تمام غیر قانونی سائین بورڈ ایک ہفتہ کے اندر اندر اتار دیے جائیں اور جو سائین بورڈز اپنی سائز سے بڑے ہیں۔


ان کو ان کی سائز میں لایا جائے،منگل کو اپنے دفتر میں اجلاس کے دوران انھوں نے سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایک ہفتہ کے اندر اندر ان تمام غیر قانونی سائن بورڈز کو اتار لیا جائے۔

کئی پبلک مقامات اور اہم سڑکوں پر خلاف ضابطہ بڑے سائز کے سائین بورڈز بھی آویزاں ہیں ان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے اور ان کے سائز کو قانون کے تحت کیا جائے، ایک ہفتہ کے بعد وہ خود شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور جہاں بھی غیر قانونی اور بڑی سائز کے سائین بورڈز نظر آئے تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story