کوئٹہ میں نجی كلینكس پر غیر تربیت یافتہ عملہ لوگوں كی زندگیوں سے كھیلنے لگا
ڈرپ اور كینولا پاس كرتے ہوئے اناڑی عملہ لوگوں كو زخمی كررہا ہے انتظامیہ كارروائی كرے، شہریوں کا مطالبہ
کوئٹہ کے علاقے سریاب اور شہر كے مختلف علاقوں میں قائم كلینكس میں نام نہاد كمپاؤنڈرز انسانی جانوں سے كھیلنے لگے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب اور شہر كے مختلف علاقوں میں قائم كلینكس میں نام نہاد كمپاؤنڈر انسانی جانوں سے كھیلنے لگے، کمپاؤنڈر چھوٹے بچوں سمیت بڑوں اور خواتین كو ڈرپ لگانے كے ساتھ ساتھ كینولا پا س كرنے كے نام پر لوگوں كو زخمی کررہے ہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں كو كینولا لگانے كے دوران کلینکس پر اناڑی كمپاؤنڈرز بچوں كے ہاتھ زخمی كردیتے ہیں جنہیں بچوں سمیت بڑوں كی رگیں ہی نہیں ملتیں جب کہ كئی لوگ ایسے ہی اناڑیوں كے ہاتھوں اپنے جسمانی اعضاء سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، یہ لوگ صرف پیسے بٹورنے كے لئے انسانی جانوں سے كھیلتے ہیں جن كے پاس كوئی باقاعدہ ڈپلومہ بھی نہیں ہوتا۔
شہریوں نے اس حوالے سے متعلقہ حكام اور ڈرگ اتھارٹی والوں سے اپیل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ایسے كلینكس كے خلاف ایكشن لیتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے۔