اردو انتہائی بھولی زبان ہے جوکانوں کوبھلی لگتی ہےشمیم حنفی
اردوکانفرنس کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ خطاب کرینگے
KARACHI:
آرٹس کونسل کراچی میں جمعرات 28 نومبر سے شروع ہونے والی چھٹی عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کیلیے بھارت ،بنگلہ دیش، لندن، امریکا اور پاکستان بھر سے شعرا، ادیب اوردانشور کراچی پہنچ گئے ہیں۔
آرٹس کونسل کراچی میں عالمی اردوکانفرنس کی افتتاحی تقریب کل دوپہر3 بجے آڈیٹوریم میں ہوگی، افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ خطاب کریں گے،کل سے آرٹس کونسل میں عالمی اردوکانفرنس کا میلا سجے گا، بھارتی ادیب اور شاعرشمیم حنفی نے پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی اردوکانفرنس کا ہونا کارآمد ثابت ہورہا ہے۔
اب دنیا بھر میں اس طرح کی کانفرنسیں منعقد ہورہی ہیں جولوگ یہ کہتے ہیں کہ اردوختم ہورہی ہے وہ غلط سمجھتے ہیں اردوکبھی ختم نہیں ہوسکتی اردو ڈھائی سوسال پرانی زبان ہے ابھی یہ زبان تازہ ہے اس کی تازگی اور شگفتگی باقی ہے اردو انتہائی بھولی زبان ہے جوکانوں کو بھلی لگتی ہے، اس موقع پر ممتاز براڈکاسٹر اور ادیب رضا علی عابدی کاکہنا تھا کہ ہمارے اورعوام کے درمیان ملنے ملانے کا رشتہ اردوزبان کی وجہ سے قائم ہے انھوں نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی اردوکی ترقی کے لیے اہم کرداراداکررہی ہے۔