وزیراعظم کاآرمی چیف جنرل کیانی کو الوداعی عشائیہ آج ہوگا

تقریب میں فوجی سربراہان، اپوزیشن لیڈر اور دیگر سیاسی رہنما بھی شرکت کریں گے

جی ایچ کیو میں چینج آف کمانڈ کی تقریب کیلیے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف چیف اف آرمی اسٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی کے اعزاز میں آج (بدھ کو) الوداعی عشائیہ دیں گے۔

تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم اپنے خطاب میں ارمی چیف کی دوران سروس قومی خدمات کو سراہیں گے۔ بعض مبصرین کے مطابق وزیراعظم جنرل اشفاق پرویزکیانی کو رٹائرمنٹ کے بعد اہم عہدے پر فائزکرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور وہ آج عشایے میں اس کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل اشفاق پرویزکیانی29نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں اور اس سلسلے میں جی ایچ کیو میں چینج آف کمانڈ کی تقریب اسی روز منعقد ہوگی جس کیلیے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story