پشاور میں معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا . فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پشاور میں معذور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے درندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پہاڑی پورہ میں ملزم طلحہ نے ایک رشتہ دار خاتون کے گھر میں گھس کر اسے گناہ پر آمادہ کرنا چاہا اور بعد ازاں اسکے انکار کرنے پر زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون اس وقت گھر میں اکیلی تھی اور لڑکے کا مقابلہ نہ کرسکی۔


پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو واقعے کا کسی کو بتانے کی صورت میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، 28 سالہ خاتون معزور تھی زیادتی کرنے والا شخص خاتون کا رشتہ دار تھا، خاتون کے اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے یہ حرکت کی تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم طلحہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے جب کہ اس کیس میں تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story