پختونخوا حکومت نیٹو کنٹینرز کی حفاظت نہیں کرسکتی عمران
وفاقی حکومت کے سرکاری ردعمل تک نیٹو سپلائی بند رکھیں گے، لاہور میں گفتگو
QUETTA:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے ملک میں امن نہیں آسکتا۔
صوبوں کی حفاظت وفاق کی ذمے داری ہے اور ڈرون حملوں سے بچانا بھی وفاق کا کام ہے، صوبائی حکومت سیکیورٹی کونسل میں جا سکتی ہے نہ ہی ڈرون گرا سکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نیٹو سپلائی نہ روکیں تو اور کیا کریں، مسلم لیگ (ن) نے جو وعدے الیکشن سے قبل عوام سے کیے تھے وہ پورے کرے۔