پنجاب حکومت کوشہباز شریف کی نااہلی کیلیے درخواست کرنی چاہیے فواد چوہدری

عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نوازشریف کو باہر جانے دیا، وفاقی وزیر

کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی رقم سے مشروط کی تھی، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی تھی، عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر انہیں باہر جانے دیا۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب جب نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست کرنی چاہیے، اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔
Load Next Story