کراچی کے 3 اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی پی ٹی آئی حکومت کا پھر یوٹرن

این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور جناح اسپتال سندھ حکومت کے ماتحت رہیں گے، وفاقی حکومت کا فیصلہ

وفاق ہم سے اسپتال نہیں لے رہا، وزیر صحت سندھ فوٹو: فائل

شہر قائد کے 3 اسپتالوں کے انتظامی معاملات کی منتقلی پر وفاقی حکومت نے پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔

کراچی میں جناح اسپتال، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی اینڈ ویسکیولر ڈیزیز کا انتظام صوبے سے وفاق کو منتقل کے معاملے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ تینوں اسپتال سندھ حکومت کے ماتحت ہی رہیں گے۔


دوسری جانب وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے وفاق کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وفاق ہم سے اسپتال نہیں لے رہا، یہ تینوں اسپتال محکمہ صحت سندھ کی سب سے بڑی کامیابی ہے، سندھ نے ہمیشہ خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد ان تینوں اسپتالوں کے انتظامی معاملات وفاق سے سندھ کو منتقل ہوگئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے انہیں دوبارہ وفاق کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story