خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا

اس سےقبل وزارت دفاع کااضافی چارج وزیراعظم کےپاس تھا، سپریم کورٹ نےوزیردفاع کو 28 نومبرکو عدالت میں پیشی کا حکم دیا تھا

اس سےقبل وزارت دفاع کااضافی چارج وزیراعظم کےپاس تھا، سپریم کورٹ نےوزیردفاع کو 28 نومبرکو عدالت میں پیشی کا حکم دیا تھا۔ فوٹو؛فائل

حکومت نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان سونپ دیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے موقع پر قائم مقام سیکرٹری دفاع سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس سے متعلق بریفنگ لی اور انہیں خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور پرویز رشید کو وزیرقانون کا اضافی چارج دیئے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت دفاع کا اضافی چارج وزیراعظم نواز شریف کے پاس تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر 28 نومبر تک لاپتہ افراد کو پیش نہ کیا گیا تو وزیردفاع خود عدالت میں پیش ہو کر جواب دیں۔
Load Next Story