کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان
اٹلی میں 15 مارچ تک اسکولوں کی تعطیلات پر غور کیا جا رہا ہے
VATICAN CITY:
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدام کے تحت تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزرات تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باعث تمام اسکولوں میں چار ہفتوں کے لیے تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور اسکولوں کو سینیٹائزڈ کیا جائے اس لیے اس دوران تمام اسکول بند رہیں گے۔
وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس دوران طلبا کے ہونے والے نصابی نقصان کو پورا کرنے کے لیے فاصلاتی طریقہ تدریس پر غور کیا جا رہا ہے اور سیکنڈری کلاسوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچر دیئے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔
دوسری جانب اٹلی میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 15 مارچ تک بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ ایران کی طرح تاجکستان میں بھی جمعے کے نماز کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔