سیاسی جماعتیں ملک کوخطرات سے نکالیں پھرسیاست کریںالطاف حسین
ہرشہرمیں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم وبے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوںسے کہا ہے کہ وہ ملکرملک کودرپیش خطرات اوربحرانی کیفیت سے نکالیں پھرسیاست کریں کیونکہ پاکستان ہے توسب کچھ ہے ۔
خدانخواستہ اگر پاکستان نہیں توکچھ نہیں ، کوئی سیاست، کوئی جاگیر یاکسی کی شہنشاہیت نہیں ہے۔انھوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ارکان رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی اورشعبہ خواتین سمیت انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے دیگرشعبوںکے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ملک اندرونی وبیرونی خطرات میں گھراہوا ہے، ہرشہرمیں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم وبے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے لیکن بے گناہ انسانی جانوں کے اتلاف پر کوئی جماعت بولنے کیلیے تیارنہیں ہے ، ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار کے کھیل میںایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔
ایسے وقت میں ملک کے لوگوں کوخود سوچناچاہیے کہ وہ آپس میں لڑناچاہتے ہیں یا تمام تر اختلافات کوبھول کر اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف متحدہوتے ہیں اوراپنے اتحاد کی طاقت سے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورجوڈیشری کومجبورکرتے ہیں کہ وہ مظلوم کاساتھ دیں،ظالم کی نشاندہی کریں اورظالموں کو عبرتناک سزادیں۔الطا ف حسین نے کہاکہ ملک کوخطرات سے اکیلاالطاف حسین نہیں نکال سکتالہٰذا میں تمام فقہوں ،مسالک اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک ایک مظلوم پاکستانی کودعوت دیتاہوں کہ آئیے پاکستان کی خاطر ایک ہوجائیے، ہاتھ ملائیے، ایم کیوایم اورالطاف حسین کاساتھ دیجیے، ہم ملک سے ظلم کے نظام کاخاتمہ کریں گے اورانصاف کانظام قائم کریں گے۔
الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں انصاف کاایسانظام چاہتی ہے جہاں تمام فقہوں ،مسالک اورمذاہب کے لوگوں کویکساں حقوق حاصل ہوں،سب کے ساتھ انصاف ہو، کسی کے ساتھ ناانصافی وزیادتی نہ ہو، خواتین پر ہونے والے مظالم کاخاتمہ ہو اورانھیں برابرکے حقوق ملیں۔