امریکا اور طالبان امن معاہدہ بچانے کیلیے سفارتی کوششیں

افغان صدر اشرف غنی نے معاہدے کے برعکس قیدیوں کے تبادلے سے انکارکیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے معاہدے کے برعکس قیدیوں کے تبادلے سے انکارکیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا اورطالبان کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ بچانے کیلیے سفارتی کوششیں زوروشورسے جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اہم فریقین کے درمیان اعلی سطح رابطوں کامقصدانٹراافغان مذاکرات کے درمیان ممکنہ رکاوٹیں ہٹانا ہے۔ پاکستان بھی اس ضمن میں کوششیں کررہاہے کہ سب کچھ منصوبے کے مطابق یقینی بنایاجاسکے۔


موجودہ غیریقینی صورتحال میں امکان ہے کہ امریکی نمائندے زلمے خلیل زادمعاملے پرغنی انتظامیہ سے بات کرنے کیلئے کابل کا دورہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے افغان صدر اشرف غنی نے معاہدے کے برعکس قیدیوں کے تبادلے سے انکارکیا ہے،جس کے باعث معاہدہ خطرے سے دوچارہے۔ دوسری طرف ایک ہفتے کی خاموشی کے بعد تشددمیں اچانک اضافے سے صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی ہے۔
Load Next Story