ملک میں کورونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آگیا
مریض کی حالت بہتر ہے جس کا مناسب طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان میں کورونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آگیا متاثرہ شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کی عمر 69 سال ہے اور اس نے ایران کا سفر کیا تھا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جس میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریض کی حالت قدرے بہتر ہے اور اس کا مناسب طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کے باعث کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات غلط ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا