اسلام آباد ایئرپورٹ پر80 ہزارماسک بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بیرون ممالک میں ماسک کی مانگ کے اضافے اورمنافع کمانے کی لالچ میں ماسک اسمگل کیے جارہے تھے، کسٹم حکام
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 7 سوکلو وزن کے حامل 80 ہزارماسک بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسداد کرونا ماسک بنکاک اورقطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹم حکام کے مطابق تینوں مسافروں آصف، توقیراورمشتاق سے مجموعی طورپر7 سوکلوماسک برآمد کیے گئے تاہم ماسک قبضے میں لے کرانہیں سفرکرنے کی اجازت دے دی گئی۔ بیرون ممالک میں ماسک کی مانگ کے اضافے اور منافع کمانے کی لالچ میں ماسک اسمگل کیے جارہے تھے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے ماسک کا سب سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے جس کے باعث کئی ممالک میں ماسک کے داموں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔